سپین میں متعدد علاقائی حکومتوں نےعوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائدکردی

میڈرڈ. گیلیسیاعلاقائی حکومت نے گلی میں یا عوامی جگہوں پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کردی ہےسپین بھرمیں گلیسیا حکومت نے سب سے پہلے یہ فیصلہ کیایے۔فیصلے کامقصد کوروناوائرس کے پھیلاو سے بچناہے۔ ان میں اندلس، کاسٹیلا لا منچا اور کاسٹیا لیون شامل ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویلنسیا، کانتابریا، استوریاس ، ناویرے اور میڈرڈ کی حکومتیں بھی ایسے اقدامات پر غور کررہے ہیں ، جبکہ کینیری جزیرے پر بھی جمعہ کے روز سے عوامی مقامات پر تمباکوبوشی ہر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ہسپانوی سوسائٹی برائے نمومیولوجی اور تھوراسک سرجری کے ماہرین نے اس اقدام کی سفارش کی۔علاقائی محکمہ صحت کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گیلسیا میں بدھ کے روز 827 کیسز کا انداراج کیاگیا۔

گلیسین آفیشل گزٹ (ڈی او جی) میں شائع ہونے والے متن کے مطابق فٹ پاتھ کیفے سمیت عوامی مقامات اور کھلی ہوا کے علاقوں میں تمباکو یا الیکٹرانک سگریٹ کا استعمال مکمل طور ہر ممنوع ہے

یہ اقدامات قومی صحت کے نظام کے لئے پبلک ہیلتھ کمیشن کی جولائی میں تیار کردہ ایک دستاویز کے مطابق ہیں ، جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ تمباکو نوشی یا بخار سے کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Comments are closed.