بارسلونا، قونصل جنرل مراد علی وزیر کی جیل میں موجود قیدیوں سے ملاقات

بارسلونا میں تعینات قونصل جنرل پاکستان مراد وزیر اور قونصلر ایمگریشن وحید خٹک نے برائن ٹو جیل کا دورہ کیا اور وہاں موجود پاکستانی قیدیوں سے ملے انکی خیریت دریافت کی۔ انھوں نے قیدیوم کے مسائل سنے اور انکے ممکنہ حل کی یقین دہانی کرائی۔جیل میں موجود قیدیوں نے قونصل جنرل کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا اور انھیں جیل میں درپیش اپنی مشکلات اور مسائل سے آگاہ کیا۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سات سمندر پار جیلوں میں قید پاکستانیوں کی مدد میری پہلی ترجیحات ہوں گی۔

ان کا کہناتھاکہ رمضان کے مقدس مہینے میں اپنوں سے دور کسمپرسی کی زندگی گزارنے والے میرے پاکستانیوں کی مدد میرا فرض ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بارسلونا میں تعیناتی کے بعدمیں اپنا پہلا دورہ جیلوں کا کر رہا ہوں ۔ہم اپنے لوگوں کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑ سکتے ہم جیل انتظامیہ سے ملکر قیدیوں کی مشکلات میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔

یاد رہے کہ قونصل جنرل مراد وزیر اورقونصلر ایمگریشن وحید خٹک کو بارسلونا میں تعینات ہوئے ابھی کچھ ہی عرصہ ہوا ہے ۔ مگر انھیں کمیونٹی کے مسائل کا پوری طرح نہ صرف ادراک ہے بلکہ وہ ان مسائل کے حل کے لئے بھی شب روز کوشاں ہیں ۔

Comments are closed.