بارسلونا گن پوائنٹ پربینک ڈکیتی،چور 70 ہزار یورو لے اڑے

بارسلونا۔ گزشتہ روز دن ایک بجے بالماس گلی میں واقع ڈوئچے بینک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں چور70 ہزار یورو لے کر فرار ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق ڈکیتی کی تحقیقات کا آغاز کردیاگیاہے۔تاہم ابھی تک کسی بھی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔چوروں کے حوالے سے سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

بی سی این کے مطابق چوروں کے پاس پستول تھے انھوں نے گاہکوں اور بینک کو عملے کو گن پوائنٹ پرباندھ دیاتھا۔ اور 70 ہزار یورو کی رقم لے کر فرار ہوگئے۔

Comments are closed.