سپین کےصوبہ کاتالونیاکی پارلیمنٹ میں بارسلونا میں مقیم غیرملکی صحافیوں کے لئے سیشن کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں بارسلونا میں مقیم غیرملکی صحافیوں نے شرکت کی۔ دورے کا اہتمام سوشلسٹ جماعت پسوئے کی جانب سے کیا گیاتھا۔ممبران پاتلیمنٹ میں سپین میں صحافت کے حوالے قوانین سے متعلق آگاہ کیا۔
صحافیوں نے ممبران پارلیمنٹ کا آگاہ کیاکہ سپین میں مقیم غیرملکی صحافیوں کو کووریج کرنے رسائی نہیں دی جاتی۔غیر ملکی صحافیوں کو بھی پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری اداروں تک رسائی دی جانی چاہیے
صحافیوں نے کہاکہ مقامی میڈیا میں جب کوئی خبر غیرملکیوں کی خبر پبلش کرتاہے تو اس میں ان کے ملک کا نام اور ان کا نام واضع لکھ دیا جاتاہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
ممبران پارلیمنٹ نے صحافیوں کو درپیش مسائل اوران کے حل کے لئے تجاویزمانگی ہیں۔ ممبران پارلیمنٹ صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔
Comments are closed.