سمندر میں 8 سالوں میں 30 ہزارتارکین وطن افراد کی اموات، بارسلونا کے ساحل پر اوپن آرمز تنظیم کا علامتی احتجاج

غیر قانونی طور پر سمندر میں سفر کرنے والے تارکین وطن کی جانیں بچانے والے تنظیم اوپن آرمز کی جانب سے بارسلونا کے ساحل پر کپڑے اور جوتے رکھ کر احتجاج کیاگیا۔ یہ احتجاج ان 2600 افراد کے لئے کیاگیا جنھوں نے دوران سفر اپنی جانیں گنوا دیں۔

اوپن آرمز کے ڈائریکٹر اور بانی آسکر کیپس نے کہاہے کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں تقریبا 30 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو کبھی بھی نظر اندازنہیں کرسکتے۔ انھوں نے پناہ گزینوں کو محفوظ پناگاہیں مہیا نہ کرنے کی یورپی پالیسی کی مذمت کی۔

لاپتہ تارکین وطن پروجیکٹ کے مطابق 2014 سے اب تک 28259 افراد یورپ پہنچنے کی کوشش میں بحیرہ روم میں جانیں گنوا چکے ہیں رواں سال یہ تعداد تقریبا 2500 تک ہے۔

Comments are closed.