بارسلونا۔ شہری حکومت نے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی ہے۔سٹی کونسل کی جانب سے یہ فیصلہ پانی میں بیکٹریاکے باعث کیاہے۔ سٹی کونسل کی جانب سے یہ پابندی محکمہ صحت کی تجویز پر عائد کی گئی ہے۔
حالیہ دنوں میں ہونے والی بارش نے پانی کے معیار کو تبدیل کردیاہے۔ساحل عوام کے لیے 14 ستمبر تک بند رہے گا۔ پیر کو پانی کاتجزیہ کرنے کے بعد ساحل کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیاجائے گا۔محکمے کے مطابق آب و ہوا کی تبدیلی کا اس طرح پانی پر اثر انداز ہونا معمول کی بات ہے
بارسلونا ایک سیاحتی مقام ہے۔ اس کے ساحلوں میں سیاحوں کے لئے ایک خاص کشش پائی جاتی ہے۔ سیاح بارسلونا پہنچ کر یہاں پرساحل کی طرف ضرور رخ کرتے ہیں۔
Comments are closed.