بارسلونا: سیاحوں اور شہریوں کی نقل و حرکت میں کمی، تجارتی سیکٹر بدحالی کا شکار

کرسمس کے بعد 7 جنوری سے عائد ہونے والی پابندیوں نے بارسلونا کے تجارتی سیکٹر پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔ویک اینڈ پر کاروبار کی بندش نے بھی کاروبار کو متاثر کیاہے۔ کوروناوباء کے پھیلاو کے باعث کاتالان حکومت نے 7 فروری تک سخت پابندیوں کا اعلان کررکھاہے۔

ہسپانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بارسلونا اوبیرتا کے صدرگیبرئیل کا کہنا تھا وباء کی وجہ عائد کردہ پابندیوں نے کاروباری سیکٹر کوبہت نقصان پہنچایاہے۔ بارسلونا کے اہم علاقوں لا رمبلہ، پاسیو دی گراسیا، رمبلہ کاتالونیاسمیت بہت سے علاقوں میں شہری کاروباربند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

وباء کے باعث سیل کے دنوں میں بہت سارے بڑے برانڈز نے دوکانیں بند کرکے آن لائن کاروباری ویب سائٹس کا رخ کیاہے۔ بہت سارے برانڈز نے صرف آن لائن ڈیلیوری کا اعلان کیا۔ تاحال صورتحال قابو میں آتی دکھائی نہیں دے رہی، ماہرین کے مطابق موجودہ پابندیاں فروری کے آخر تک عائد رہ سکتی ہیں۔ سپین اوردیگر یورپی ممالک نے ریسٹورنٹس سمیت متعدد کاروبار بند کررکھے ہیں۔ اس کا مقصد کورونا وباء کی تیسری لہر اور وائرس کی نئی قسم سے بچناہے۔ویکسین کی آمد کے بعد ماہرین نے امکان ظاہر کیاہے کہ موسم گرما ختم ہونے تک وباء پر قابو پایا جا سکے گا

Comments are closed.