الیکٹرک سکوٹر سے بڑھتے ہوئے حادثات کے باعث شہری حکومت نے غیرقانونی طریقے سے سکوٹر چلانے اور قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں سے الیکٹرک سکوٹر ضبط کرنے کا عندیہ دیاہے۔ حالیہ قانون سازی کے تحت غفلت برتنے والوں کو صرف جرمانے کئے جارہے ہیں جس سے اسکوٹر صارف کے پاس ہی رہتاہے۔اگر الیکٹرک اسکوٹر استعمال کرنے والوں نے قانون کا احترام نہ کیا تو وہ اس حوالے سے قانون سازی کریں گے جس سے اسکوٹر ضبط کیا جاسکے
ڈپٹی مئیر البرٹ باتیی کے مطابق شہر بھر میں الیکٹرک سکوٹر استعماک کرنے والےبہت تھوڑے لوگ ایسےہیں ہیں جوکہ قوانین کا احترام نہیں کرتے۔دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنےوالوں سے سختی سے نپٹا جائے گا۔اس حوالے سے پولیس کو بھی خصوصی اختیارات دئیےگیے ہیں۔۔
ڈی جی ٹی کے سربراہ نے بھی میونسپل حکومت کے مطالبے کی تصدیق کرتےہوئے کہاہے کہ اگر صارفین قانون پر عمل کرنے میں ناکام رہے تو سکوٹر ضبط کرنے کے اقدام کی حمایت کریں گے
Comments are closed.