بارسلونامیں کرکٹ کے میدان کے حصول کے لئے سوشل میڈیا زور پکڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا مہم کے بعد ووٹوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جبکہ 3000 ووٹوں کا حدف پورا کرنا ہوگا۔ سوشل میڈیا مہم کے دوران پاکستانی، انڈین،بنگالی کمیونٹی سے ووٹ کے لئے اپیل کی گئی ہے۔
کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد قونصل جنرل بارسلونا عمران علی چوہدری کی جانب سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے آن لائن ووٹنگ کی اپیل کی اور کرکٹ فیڈریشن کے عہدیداران کی کاوشوں کو سراہا۔
سماجی کارکن سید شیراز نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ بلدیہ بارسلونا نے 822 مختلف منصوبوں پر عوامی رائے مانگی ہے ۔ ڈیجیٹل ووٹنگ میں کرکٹ گراونڈ کا مطالبہ ان 822 منصوبوں میں چودہویں(14) پوزیشن پر ہے۔ اور اسپورٹس کے 68 منصوبوں میں دوسری (2) پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ امید ہے کہ کل ہم اس حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کر لینگے۔ لیکن ہدف ہر صورت میں 3000 ووٹس حاصل کرنے کا ہو گا۔
Comments are closed.