بارسلونا وائرس کے پھیلاو میں اضافہ،کاتالونیا میں مزید 15 دن فیز1 برقرار رہے گا
بارسلونا۔ کاتالونیا میں مسلسل پانچویں روزبھی وائرس کے پھیلاو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔جس کے بعد کاتالونیا میں مزید 15 دن فیز 1 برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیایے۔ حکام کے مطابق اس اضافے کے بعد تیسری لہر سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔ ہفتے کے آخری دنوں میں گھروں میں رہنے کی پابندی برقرار رہے گی لیکن کرسمس کے موقع پر پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔
جنرالیتات نے 23 نومبر کو 4 مرحلوں پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیاتھا جس کے تحت مرحلہ وار لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کیا گیاتھا۔ لاک ڈاون میں نرمی کو وائرس کے پھیلاو کی شرح میں کمی سے مشروط کیاگیاتھا۔
محکمہ صحت کے مطابق مرحلہ وار تبدیلی اسی صورت میں ممکن ہے جب پھیلاو کی شرح 0.9سے کم ہو لیکن ابھی شرح میں اضافے نے صورتحال تبدیل کردی ہے۔ابھی یہ شرح 0.92 پر ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1696کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں
Comments are closed.