بارسلونا۔ رواں سال 2020 کے پہلے 7 مہینوں کے دوران بارسلونا کی مقامی پولیس نے 5869 الیکٹرک اسکوٹر والوں کو جرمانے کیے۔مقامی میڈیا کے مطابق بارسلونیتا میں الیکٹرک اسکوٹر (پاتی نیتے) پر سفر کے دوران ہیڈ فون استعمال کرنے پر ایک لڑکی کو 200 یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
مقامی پولیس آفیسر نے ٹی وی کو بتایاکہ یہ بہت خطرناک ہے لوگوں کو قواعد وضوابط سے مکمل آگاہی نہیں ہے اسکوٹر کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہواہے اس حوالے سے ہمیں کام جاری رکھناہوگا۔
الیکٹرک سکوٹر2020 کے پہلے 7 مہینوں کے دوران 243 حادثات کا سبب بنا۔ 2019 کے مقابلے میں یہ تعداد بہت زیادہ ہے
Comments are closed.