بارسلونا: میونسپل لاک ڈاون توڑنے والے 165 ڈرائیوروں کو جرمانے

بارسلونا۔ کاتالونیا کی مقامی پولیس نے میونسپلیٹی لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والے 165 ڈرائیورز کو جرمانے کئے ہیں۔مقامی پولیس اور موسس کی جانب سے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم عارضی چیک پوسٹوں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران جرمانے کئے۔

صوبہ کاتالونیا میں 7 جنوری سے 17 جنوری تک لاک ڈاون کی نئی پابندیاں عائد کی گئی،جن کے تحت میونسپلٹی سے باہر جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔وہی لوگ اپنا علاقہ چھوڑ کر دوسری جگہ جاسکتے جن کے پاس وہاں جانے کی اصل وجہ موجود ہو۔

حکومت کی جانب سے پابندیوں کے تحت شاپنگ مالز، جمز بند کئے گئے ہیں۔ غیرنصابی سرگرمیوں کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں کو بھی منسوخ کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔400 میٹر سے بڑے کمرشل سینٹر مکمل طور پر بند۔بارز، ریسٹورنٹس پہلے کی طرح صرف ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی سروس فراہم کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ صرف ہوم ڈلیوری اور ٹیک اوے کرنا ہوگا۔1000 کیپیسٹی والے تھیٹر، سینما گھر کنسرٹ ہال صرف 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھل سکیں گے۔رات کو 10 سے صبح 6 بجے تک کرفیوں پہلے کی طرح نافذ رہے گا۔

Comments are closed.