بارسلونا سٹی کونسل کی جانب سے پہلی بار زیادہ کرایہ وصول کرنے والے مالک مکان کو 9 ہزار یورو جرمانہ کیاہے۔ گھر کا کرایہ نئے کاتالان قانون سے مطابقت نہیں رکھتاتھا۔ مکان مالک کرائے کی مد میں 1200 یورو وصول کررہاتھا جبکہ اس سے قبل کرایہ 950 یورو تھا۔
کرائے دار کی جانب سے مالک مکان کو نئے قانون کی بابت متعدد بار باور کروایا گیا، اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی۔ مالکان مکان کے انکار پر کرائے دار کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی۔
نئے کرایہ داری قانون کی خلاف ورزی پر پہلی بار جرمانہ کیاگیاہے سٹی کونسل قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 9 ہزار سے 90 ہزار یورو تک جرمانے کی سزا سنا سکتی ہے۔
Comments are closed.