بارسلونا، دھوکہ دہی سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹیکسی ڈرائیوروں کو بھاری جرمانوں کا اعلان

کاتالان حکومت 26 ستمبر بروز منگل کو ایک ایسے قانون کی منظوری دینے جارہی ہے جس کا اطلاق ایسے ٹیکسی ڈرائیورز پر لاگو ہوگا جو کہ دھوکہ دہی، فراڈ سے سواریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔ متعدد علاقوں خصوصا بارسلونا میں سیاح اس دھوکہ دہی سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث افراد کو چار(4000) ہزار یورو جرمانہ کیا جائے گا جبکہ گاڑی بھی ضبط کرلی جائے گی۔

قانون کی منظوری کے بعد اس کا اطلاق فوری ہوگا تاکہ اس طرح کی بے ضابطگیوں کو کم کیا جاسکے۔ اس اقدام کی منظوری ٹیکسی کونسل، ٹیکسی سیکٹر کی تنظیمات، ایڈمنسٹریشن کے مابین مستقل مشاورتی اجلاسوں کے بعد دی گئی ہے۔

Comments are closed.