کاتالونیا حکومت کا 15 روز کے لئے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

کرسمس قریب آتے ہی دیگر یورپی ممالک کی طرح کاتالونیا میں بھی متعدد پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیاگیاہے۔کاتالونیا میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے جن میں رات کا کرفیو، اندرونی اور بیرونی ملاقاتوں میں 10 افراد کی حد، رات کے وقت ڈسکوکلب بند، ریسٹورنٹ پر پچاس فیصد کی حد، دکانوں میں 70فیصد کی حد جیسی پابندیاں شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے اقدامات کی حتمی منظوری کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیاگیاہے۔ ہائی کورٹ سے منظوری کے بعد پابندیوں کا نفاذ 15 روز کے لئے کیاجائے گا۔ کرفیو رات 1 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ کیاجائے گا

حکومت کی جانب سےپابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ اومیکرون وائرس کے باعث کیاگیایے۔ وائرس کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے بوسٹر شاٹس لگانے کاآغاز بھی کردیاگیایے

Comments are closed.