سپین کے شہر بارسلونا میں 10 روزہ انٹرنیشنل کار شو 30 ستمبر سے شروع ہوگا

آٹو موبائل بارسلونا کی جانب سے بین الاقوامی کار شو کا انعقاد 30 ستمبر سے کیا جارہایے۔ بین الاقومی کارشو 10 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ شو میں کاریں بنانے والی 23 مختلف کمپنیاں اپنی گاڑیاں نمائش کے لئے پیش کریں گی۔

کورونا وائرس کے بعد شو کوانتظامیہ کی جانب سے کامیابی قرار دیا جارہاہے۔ووکس ویگن، فیراری، پورشے جیسی کاریں بنانے والی بڑی کمپنیاں رواں سال شو کا حصہ نہیں ہوں گی۔سال 2019 کی نسبت 20 کمپنیاں نمائش میں حصہ نہیں لے رہیں۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ مستقبل میں تمام کمپنیاں نمائش کا حصہ ضرور بنیں گی ان کی جانب سے کمپنیوں کی شمولیت نہ کرنے کی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا جارہاہے۔

کاروں کے میلے کی افتتاحی تقریب میں سپین کے بادشاہ فلپ اور وزیراعظم پیدرو سانچز کو مدعو کیاگیاہے۔ شو کے پہلے دو دن پریس اور اس سے منسلک افراد کے لئے مخصوص ہوں گے جبکہ 3 اکتوبر سے عام شہریوں کو نمائش میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ نمائش میں داخلے کے لئے منفی کورونا ٹیسٹ یا سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔

Comments are closed.