بارسلونا کے مئیر جاوما کلبونی نے تل ابیب کے ساتھ منقطع تعلقات بحال کردئیے ہیں۔گزشتہ روز انھوں نے تعلقات بحالی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ ایک پیراگراف کی دستاویز کے مطابق مئیر بارسلوناجاوما کلبونی نے تل ابیب اور غزہ کے شہروں کے ساتھ ستمبر 1998 میں دستخط کیے گئے دوستی اور تعاون کے معاہدے کی معطلی ختم اورادارہ جاتی تعلقات بحال کر دیے۔
بارسلونا کی سابق مئیر ادا کولاو کی پارٹی نے سوشلسٹ پارٹی کے مئئر کلبونی پر یہودی لابی کے سامنے جھکنے کا الزام لگایا ہے اور تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
رواں سال فروری کے مہینے میں بارسلونا کی میئرادا کولاؤ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات کو عارضی طور پر معطل کردئیے تھے جس میں تل ابیب شہر کے ساتھ معاہدوں کی معطلی بھی شامل تھی۔میئر بارسلونانے اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ایک خط کےلکھا تھا جس میں انہیں اس فیصلے سے آگاہ کیاکہ “انسانی حقوق کی واضح اور منظم خلاف ورزی” کے باعث تل ابیب کے ساتھ معاہدوں کو عارضی معطل کردیاہے
Comments are closed.