بارسلونا۔ کوروناوائرس کے باعث عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد وائرس کے پھیلاو میں اضافہ دیکھاگیاہے۔ جس کے بعد کاتالون حکومت نے بار، ریسٹورنٹس کی بندش پر غور شروع کردیاہے۔ کرسمس کے موقع پر میز کے گرد 6 لوگوں کو بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت بندش کے علاوہ بار، ریسٹورنٹس کے اقات کار کی تبدیلی پر بھی غورکررہی ہے۔
وزیرصحت البا ورگس کے مطابق کرسمس کے دوران پابندیاں برقرار رہیں گی۔ اس کے حوالے سے فیصلہ چند گھنٹوں میں کیاجائے گا۔ حکومت کی جانب سے اقدامات شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لئے اٹھائے جائیں گے۔
حالیہ دنوں اور گھنٹوں میں کاتالونیامیں کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کی رفتار میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات سے بدھ کے روز تک ریگروتھ 1.22 سے 1.34 ہوچکی ہے۔ ریگروتھ کا خطرہ بھی بڑھتا ہی جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 274 تک 29 پوائنٹس ہیں۔
Comments are closed.