سپین کے صوبہ کاتالونیا میں آج 9 اپریل سے 19 اپریل تک علاقائی پابندیوں کااطلاق کردیاگیاہے۔ مارچ کے مہینے میں پابندیوں میں نرمی کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ علاقائی پابندیوں کے باعث شہریوں کی اپنا علاقہ چھوڑنے پر پابندی ہوگی۔
نقل و حرکت کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر میں 400 پولیس کنٹرول لگائے گئے ہیں۔علاقہ کی حدود سے باہر جانے کے لئے آپ کے پاس ایسی وجہ ہونا ضروری ہے جس کو آپ ثابت کرسکیں اور فارم پر کرکے آپ کو ساتھ رکھنا ہوگا بصورت دیگر آپ کو جرمانے کا سامنے کرنا ہوگا۔
حکومتی پابندیوں کے سیاحتی،ثقافتی، کھیلوں کے شعبے پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ نئی پابندیوں کے باعث متعدد علاقوں میں سیاحوں کی جانب سے ہوٹل بکنگ بھی منسوخ کردی گئیں ہیں
Comments are closed.