حکومتی ترجمان میرٹکسل بڈو نے ریڈیو انٹرویو میں کہاہےکہ 9 مئی کو جب ملک گیر لاک ڈاون ختم ہو جائے گا تو اس بعد صوبہ بھر میں رات کے وقت لگنے والا کرفیو ختم کردیاجائے گا۔ صوبائی حکومت سے رات کے وقت کرفیو کے علاوہ متعدد پابندیاں لگانے کا اختیار واپس ہوجائے گا۔
انھوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں عائد پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے متعدد اقدامات کا جائزہ لیاجارہاہے۔انھوں نے بتایاکہ حکومت بار، ریسٹورنٹس کے تراسوں کے اندر سگریٹ نوشی پر پابندی سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
حکومت لاک ڈاون پابندیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے کورونا وائرس کے اعدادوشمار کا جائزہ لے رہی ہے۔ پابندیوں کا خاتمہ علاقائی حالات کے تحت کیاجائے گا۔ انھوں نے کہاکہ اگر 9 مئی کو وفاقی حکومت ملک گیر لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کرتی ہے تو صوبائی حکومت کے رات کے کرفیو کا اختیار ختم ہوجائے گا
Comments are closed.