بارسلونا پولیس کا آپریشن کشمیر، دوکانوں کو لوٹنے والے گینگ کے 6 افراد گرفتار۔

،

بارسلونا پولیس نے آپریشن کشمیر میں کاروائی کرتے ہوئے پرتشدد ڈکیتیوں میں ملوث 6 ارکان کو گرفتار کیاہے تحقیقات کرنے والے پولیس افسر جوان سوریا اورکارلوس لیدیرا نے پاکستانی صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ گرفتار افراد پاکستانی تاجروں کی موبائل شاپس اور منی ٹرانسفر آفسز میں ڈکیتیوں میں ملوث ہیں۔ ان ڈکیتوں کا نشانہ زیادہ تر پاکستانی دوکاندار بن رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں پولیس آفیسر نے کاکہناتھاکہ تفتیش اور تحقیقات جاری ہیں۔گرفتار افراد کی قومیت نہیں بتائی جاسکتی تاہم گرفتار افراد میں کسی کا بھی تعلق پاکستان سے نہیں ہے۔

ان کا کہناتھا کہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 7600 یورو نقد، منشیات، ہتھیار موبائل فونز برآمد کئے ہیں۔آپریشن بارسلونا، بادالونا میں مختلف جگہوں پر کیاگیا جس میں 200 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے اس حوالے سے مزید اقدامٹ اٹھائے جارہے ہیں۔

پولیس کے مطابق انھوں نے 15 مختلف علاقوں میں ڈکیتیوں میں ملوث نے کی تصدیق کی ہے۔ جس میں انھوں نے 1 لاکھ 40 ہزار یورو نقدی اور 50 موبائل فون چوری کئے ۔ پولیس کی جانب سے اس آپریشن کو کشمیر کا نام اس لئے دیاگیاہے کیوں کہ یہ وارداتیں زیادہ تر آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شاپس پر ہوئیں ہیں۔

پاکستانی قانون دان وقاص مہر نے پریس کانفرنس کے لئے پولیس حکام سے بات کی تھی پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافیوں میں راجہ شفیق کیانی۔ وسیم رزاق اور طارق رفیق بھٹی تھے جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے محمد وقاص مہر۔ چوہدری صابر تارڑ۔ محمد شہباز جرال اور محمد عاطف جرال شامل تھے

Comments are closed.