بارسلونا۔ پلاسہ سانت خیمے میں ریسٹورنٹس، بار کیفے سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاج کیا۔ مقامی پولیس کے مطابق 500 کے قریب افراد احتجاج میں شریک ہوئے۔ احتجاج کرنے والے افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر ریسٹورنٹس 0فیصد جبکہ نقل وحرکت کی اجازت 120 فیصد جیسے نعرے درج تھے۔
مظاہرے میں شریک افراد میں سے میں سے کچھ نے ماسک لگارکھے تھے جنھوں نے کالے اور سرخ دھوئیں والے پٹاخے چلائے انڈے پھینکے۔مظاہرہ 3 بجے تک جاری رہا۔
16 اکتوبر کو کوروناوائرس پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے صوبائی حکومت نے ریسٹورنٹس اور بارز بند کرکر صرف ڈیلیوری سروس فراہم کرنے کی اجازت دی۔ابتدائی طور پر یہ بندش 2ہفتوں کے لئے کی گئی تاہم اس میں اضافے کا قوی امکان موجود ہے۔ بندش کے اعلان کے پہلے روز 1،000 کے قریب افراد بار اور ریستوراں کے مالکان اور عملہ نے احتجاج کیا۔
Comments are closed.