بارسلونا: اسپین ایمبیسی میں اپوائنٹمنٹ کے حصول میں رشوت کے خلاف دستخطی مہم

بارسلونا : ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید الیاس قریشی کی قیادت میں اسلام آباد میں اسپین ایمبیسی میں کاغذات جمع کروانے کے لیے ٹی سی ایس ویزہ ٹرانکس کی اپوائنٹمنٹ کے حصول میں مبینہ رشوت ستانی کے خلاف دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ مہم 30بارسلونا میں اگست بروز ہفتہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک رمبلا ربال پر منعقد ہوگی، جہاں شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ خود اور اپنے دوست احباب کے ساتھ آ کر اسٹال پر دستخط کریں تاکہ اس ناانصافی کے خلاف اجتماعی آواز بلند کی جا سکے۔

جاوید الیاس قریشی کے مطابق اس مہم کا ہدف پانچ ہزار دستخط اکٹھے کرنا ہے، جبکہ ایک ہزار سے زائد دستخط پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات سے نجات کے لیے پرامن اور قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں تاکہ اعلیٰ حکام اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دیں۔

Comments are closed.