بارسلونا سٹی کونسل نے مستقل جنگ بندی تک اسرائیل حکومت سے تعلقات منقطع کرنے کی منظوری دے دی

بارسلونا سٹی کونسل نے اجلاس میں قرار داد کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل کی موجودہ حکومت سے مستقل جنگ بندی تک ادارہ جاتی تعلقات روکنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔ یہ تجویز بی کومو کی جانب سے دی گئی جس کی حمایت اسکیرا ریپبلیکانا اور سوشلسٹ جماعت نے کی جبکہ جنتس، پی پی، اور بوکس نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

قرار داد کے متفقہ متن میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کئے جائیں جب تک مستقل سیز فائز نہیں ہوتا۔ اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کا احترام اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی۔اعلامیے میں حماس اور اسرائیل دونوں کی طرف سے شہری آبادی پر ہونے والے تمام حملوں کی مذمت کی گئی ہے، ساتھ ہی ساتھ جبری نقل مکانی، گھروں اور شہری آبادی کی تباہی، توانائی، پانی، خوراک اور طبی سامان کی بندش کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

سپین میں اسرائیلی سفارتخانے کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیاہے۔فروری 2023 میں اس وقت کے میئر ادا کولاؤ نے اسرائیل، بارسلوناشہر کے تعلقات اور تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کے معاہدے کو معطل کر دیا تھا

سوشلسٹ مئیر جاومے کولبونی نے منتخب ہونے کے بعد ستمبر میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تل ابیب کے ساتھ جڑواں شہر کا معاہدہ بحال کیا۔

Comments are closed.