بارسلونا: ایلیتے ٹیکسی اور پاک ٹیکسی میں تنازع شدت اختیار کر گیا

بارسلونا کے ٹیکسی سیکٹر میں اس وقت کشیدگی بڑھ گئی ہے

بارسلونا۔ معروف تنظیم ایلیٹ ٹیکسی کے سربراہ ٹیٹو آلواریز نے پاکستانی ڈرائیوروں کی نمائندہ تنظیم پاک ٹیکسی پر یہ الزام لگایا ہے کہ وہ ایسے افراد کو سپورٹ کر رہی ہے جو بغیر لائسنس کے ٹیکسی چلا رہے ہیں۔

آلواریز کے مطابق ان کے پاس نجی تحقیق کے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ افراد نے جعلی اسناد کے ذریعے امتحانات پاس کیے، اور بغیر اجازت نامے کے سڑکوں پر گاڑیاں چلا رہے ہیں۔

پاک ٹیکسی کے صدر محمد اقبال کھوکھر نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ہم صرف ان ڈرائیورز کے ساتھ کام کرتے ہیں جن کے پاس مکمل قانونی دستاویزات اور تجربہ ہو۔ اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو وہ پیش کرے، ہم خود اس پر کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ الزامات صرف انتخابی سیاست کا حصہ ہیں اور ان کا مقصد پاکستانی کمیونٹی کو بدنام کرنا ہے۔

ٹیٹو آلواریز نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاک ٹیکسی الیکشن جیتتی ہے تو وہ کاتالان زبان کے امتحان کی سطح (B2) کو لازمی کروائیں گے۔ بصورت دیگر، وہ اس شرط کو نرم کرنے کی حمایت کریں گے۔

یہ تنازع ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے Uber کو بارسلونا ایئرپورٹ کے VIP ٹیکسی اسٹینڈز کا کنٹریکٹ دے دیا ہے۔ ایلیٹ ٹیکسی نے اس کے خلاف اگلے ہفتے بڑے مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

ادھر ایک رپورٹ کے مطابق، شہر کے تقریباً 2,000 ٹیکسی ڈرائیورز Uber کے ساتھ بھی کام کر رہے ہیں اور ان کی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

26 جون 2025 — بارسلونا ٹیکسی کونسل کے انتخابات

یہ تنازع صرف لائسنس یا زبان کے اصولوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ بارسلونا کی سڑکوں پر مختلف قومیتوں کے درمیان نمائندگی، برابری اور اعتماد کا معاملہ بھی ہے۔ ایسے میں تمام تنظیموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا تاکہ ٹیکسی سروس کی ساکھ اور عوامی بھروسہ برقرار رہے۔

Comments are closed.