کورونا وائرس معاشی بدحالی، بنیادی حقوق کے لئے بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کا احتجاج

بارسلونا۔ کوروناوائرس بحران کے بعد پیدا ہونے معاشی بدحالی کے اثرات بارسلونا ٹیکسی سیکٹر پربھی اثرانداز ہوئے ہیں۔ موجودہ صورتحال کے تناظر میں بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے گران بیا،پاسیو دی گراسیا،پلاسہ اسپانیہ جیسی اہم شاہراہوں پراحتجاج کیا جس میں بارسلونا اور گردونواح کے ٹیکسی ڈرائیورز اور مالکان نے شرکت کی۔

ٹیکسی سیکٹر کی جانب وفاقی اور صوبائی حکومت سے امداد کی فراہمی اور بینکوں کے قرضوں کو موخر کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ایلتے ٹیکسی کی جانب سے کہاگیاہے کہ ہم نے اسے شروع کیاہے ختم کب کریں گے اس حوالے سے کچھ کہہ نہیں سکتے۔

ٹیکسی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سرفراز مہدی خان اور شہزاد اکبر نےنیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا وباء کے باعث آمدنی میں واضع کمی ہوگئی ہے جبکہ اخراجات اپنی جگہ پرموجود ہیں۔ احتجاج کا مقصد امدادی پیکجز کی منظوری ہے اس کے ساتھ ٹیکسی لائسنس،ماہانہ اقساط پر خریدی گئی نئی گاڑیوں کی اقساط کو کچھ عرصے کے لئے روکا جائے اور حکومت کی جانب سے دئیے گئے قرضوں کی مدت بڑھائی جائے۔ٹیکسی سیکٹر کیلئے مزید پرکشش امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے اور اس پر جلد سے جلد عمل درآمد بھی کرایا جائے۔

Comments are closed.