بارسلونا ٹیکسی سیکٹر کے الیتے گروپ کی جانب سے ایک لاکھ 23 ہزار یورو کے بھاری جرمانے کے خلاف آج سلو مارچ احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ہڑتال میں پاکستانیوں سمیت ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
الیتے گروپ کے سیکرٹری جنرل تیتو الوارز نے 11 ستمبر کاتالونیا ڈے کے موقع پربھی سلومارچ احتجاج کا اعلان کیاہے۔ٹیکسی سیکٹر کی جانب سے بارسلونا کی شاہراہوں پر اور پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیاگیا۔ٹیکسی سیکٹر سے وابستہ پاکستانی شہباز کھٹانہ کا کہنا تھا کہ اس جرمانے کا کوئی جواز نہیں ٹیکسی سیکٹر متحد ہے اور وہ الیتے گروپ کے ساتھ مل کر اس کا دفاع کریں گے۔
واضع رہے کہ بارسلونا میں نجی کمپنی اوبر اور کابیفائی کے کام میں مداخلت اور ٹیکسی سے وابستہ افراد کو ان کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سے روکنے پر ٹیکسی سیکٹر کو ایک لاکھ 23 ہزار یورو جرمانہ کیا گیایے۔ سلو مارچ کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں پریشانی کا سامنا ہے
Comments are closed.