بارسلونا میں کاتالونیا کا سب سے بڑا میٹرو/ٹرین اسٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

بارسلونا۔سپین کے صوبہ کاتالونیا کا سب سے بڑا ٹرین اسٹیشن لا سگریرا بارسلونا میں مکمل ہونے کے قریب ہے۔ اسٹیشن کی تعمیر 15 سال سے جاری یے۔ اسٹیشن تین حصوں پر مشتمل ہے سب سے اوپر تیز رفتار ٹرین اور بس، سب سے نیچے لوکل ٹرین اور میٹرو اور درمیان والے حصے میں لابی ہوگی جس میں شاپنگ اور کھانے پینے کی سہولت مہیاکی جائے گی۔

ٹرین اسٹیشن کے افتتاح کے حوالے سے ابھی تک حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیاگیا۔ سال 2024 سے یہاں سے ٹرین بغیر رکے گزرنا شروع ہوجائیں گی۔ ایک اندازے کے مطابق سالانہ 100 ملین مسافر یہ اسٹیشن استعمال کریں گے اور اس کا کل رقبہ 250000 مربع میٹر ہے۔

لا سگریرا اسٹیشن کی تعمیر سے بارسلونا کے سانت اسٹیشن پر ٹرینوں کا دباو کم ہوجائے گا۔

Comments are closed.