میڈرڈ۔ سپین کے خطے باسکی کنٹری میں کوروناوائرس کے باعث تین روز قبل کھلنے والاسکول بند کردیاگیاہے۔حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اساتذہ میں کوروناوائرس تشخیص ہونے کے بعد کیاگیاہے۔انتظامیہ کی جانب سے یہ نہیں بتایاگیاکہ کتنے افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کوروناوائرس لاک ڈاون کے باعث چھ مہینوں کے بعد 330 طلباء نے سکول شروع کیا۔جمعرات کے روز طلباء کو اطلاع دی گئی کہ وہ سکول نہ آئیں۔انتظامیہ کہ جانب سے واضع نہیں کیا گیاکہ سکول کب تک بند رہے گا۔
وزیرتعلیم اسابیل سیلا نے کہاہے کہ چند علاقوں میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں تاہم سکولوں کا کھلنا بہت خوش آئند ہے۔28ہزار 6سو سکولوں میں سے صرف 53 میں وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ہسپانوی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک 543،379 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، پچھلے ہفتے میں یہ تعداد 50،952 ہے۔
Comments are closed.