نوبی افریقہ کا دل بیجنگ اولمپک اور چینی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے، جنوبی افریقی اولمپک کمیٹی

کیپ ٹا ؤن: بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کا سو روزہ کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر جنوبی افریقی اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک کمیٹی نے بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے لیے نیک خواہشات ظاہر کرتے ہوئے ایک سرکاری بیان جاری کیا۔
بیجنگ سمر اولمپکس اور سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بننے جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی اولمپک کمیٹی کے چیئرمین بیری ہینڈرک نے کہا کہ جنوبی افریقہ چین کے ساتھ اس شاندار کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہے کیونکہ بیجنگ تاریخ رقم کرنے والا ہے .
جنوبی افریقہ کی اولمپک کمیٹی کے قائم مقام سی ای او روی گووند نے کہا کہ اگرچہ جنوبی افریقہ اہلیت کی پابندیوں کی وجہ سے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کے لیے اپنا دستہ نہیں بھیج سکتا ہے لیکن جنوبی افریقہ کا دل بیجنگ اولمپک انتظامی کمیٹی اور چینی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

Comments are closed.