حملے کی صورت میں تائیوان پر بیجنگ کو برتری حاصل ہو گی، امریکی اعتراف

واشنگٹن: امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ تائیوان پر حملے کی صورت میں بیجنگ کو فضائی برتری حاصل ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعتراف خود امریکہ کی خفیہ دستاویزات میں کیا گیا ہے جن کی تفصیلات لیک ہونے کی صورت میں سامنے آئی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق تائیوان کی عسکری قیادت کو فضائی دفاعی نظام کی صلاحیت پر شکوک و شبہات ہیں، نصف کی تعداد میں جنگی جہاز دشمن کے ساتھ مؤثر انداز میں لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
خفیہ دستاویزات میں کہا گیا کہ تائیوان کو خوف ہے کہ طیاروں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں ہی ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جب کہ اس دوران وہ چینی میزائل حملوں کا نشانہ بھی سکتے ہیں۔
چین کی پیپلز لبریشن آرمی تائیوانی فوج سے 14 گنا بڑی ہے، گزشتہ ہفتے تائیوان نے بڑے پیمانے پرہنگامی ردعمل کی مشقیں کی تھیں۔ اس کے بعد سے چین کے جنگی طیارے اور جنگی جہاز تائیوان کے اطراف میں متعین ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میزائل مشقوں کی تفصیلات دینے پر بھی تائیوان کو سخت تنقید کا نشانہ بنا چکا ہے۔

Comments are closed.