بیلٹ اینڈروڈ “ممالک کے وزرائے توانائی کے دوسرے اجلاس میں ہان زنگ کی شرکت اور خطاب

کمیونسٹ پارٹ آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے رکن اور نائب وزیراعظم ہان زنگ نے 18 تاریخ کو بیجنگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے “بیلٹ اینڈروڈ “ممالک کے وزرائے توانائی کے دوسرے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔

ہان زنگ نے کہا کہ جب سے آٹھ سال قبل “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کی تجویز پیش کی گئی ، اسے عالمی برادری نے وسیع پیمانے پر تسلیم کیا اور اس میں پرجوش انداز میں حصہ لیا ، اور مختلف شعبوں میں متعلقہ تعاون کو ہمہ جہت انداز میں انجام دیا اور اس کے بھر پور نتائج حاصل کیے گئے ۔ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں توانائی کا تعاون کلیدی شعبہ ہے۔ عالمی توانائی کی پائیدار ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا اور عالمی توانائی کی حفاظت کو برقرار رکھنا اشد ضروری ہے۔

جناب ہان زنگ نے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلا ،مشترکہ طور پرسبز توانائی اور کم کاربن تبدیلی کو فروغ دینا ہے ، دوسرا، مشترکہ طور پر توانائی ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینا ہے ، تیسرا، مشترکہ طور پر توانائی کی پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے ، اور چوتھا مشترکہ طور پر توانائی کی جامع ترقی کو فروغ دینا ہے اور آزادانہ طور پر توانائی کی ترقی کی حکمت عملی کا انتخاب کرنے کے تمام ممالک کے حق کا احترام کرنا ہے۔

Comments are closed.