واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے کہا ہے کہ امریکہ روس سے ہونے والے سائبر حملے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدام اٹھائے گا۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاس سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی اور روسی صدور کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں جو بائیڈن نے پیوٹن سے کہا ہے کہ امریکہ روس سے کیے جانے والے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری اقدام اٹھائے گا۔
وائٹ ہاس کے بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین شام میں مزید انسانی امداد فراہم کرنے پراتفاق رکھتے ہیں اور دونوں راہنما سائبر دنیا میں تنا کے باوجود تعاون کے مواقع دیکھ رہے ہیں۔ کریملن کا کہنا تھا کہ امریکہ نے سائبر حملوں پر ماسکو سے رابطہ نہیں کیا تھا، معلومات کے دائرے میں روس جرائم کی سرگرمیوں کے خلاف مشترکہ قدامات کے لیے تیار ہے مگر گذشتہ مہینے متعلقہ امریکی محکموں نے کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔
Comments are closed.