امریکی صدر جوبائیڈن نے آئندہ چھ ماہ کے دوران 62 ہزار 500 پناہ گزینوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر بائیڈن نے دو ہفتے قبل سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے صرف 15 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں پناہ گزینوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والے اداروں اور ڈیموکریٹس کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جوبائیڈن پر انتخابی وعدے سے انحراف کا الزام عائد کیا گیا۔
پناہ گزینوں کے معاملے پر کڑی تنقید کے بعد امریکی صدر نے اپنے فیصلے کو واپس لیتے ہوئے مہاجرین کی تعداد میں اضافے پر رضامندی ظاہر کی جب کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سابقہ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزینوں کے لئے انتہائی کم تعداد رکھی گئی جو کہ امریکی ریاست اور قوم کی اقدار کے مطابق نہیں تھی جو کہ پناہ گزینوں کی مدد اور انکو خوش آمدید کہتی ہے۔
گزشتہ چار برسوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے مہاجرین کے امریکا داخلے کو انتہائی محدود کردیا تھا، جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکا کی ساکھ کو بحال کرتے ہوئے صدر بننے کے بعد پہلے سال 1 لاکھ 25 ہزار پناہ گزینوں کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے۔
Comments are closed.