ہسپانوی وزارت صحت نےکووڈ کے خلاف بوسٹر جاب کے کے لیے مدت کو تبدیل کر دیا ہے۔ وزارت صحت کی تجویز کردہ نئی مدت چار ہفتوں کی بجائے پانچ ماہ ہے۔ تبدیلی کا اعلان منگل کو ہسپانوی حکومت کی ترجمان اسابیل روڈریگز کی ایک پریس بریفنگ میں پبلک ہیلتھ کمیٹی کے فیصلے کے بعد کیا گیا،کمیٹی میں ہسپانوی حکومت اور علاقائی حکام کے نمائندے شامل تھے۔
محکمہ صحت کے مطابق اومیکرون سے متاثر ہونا ڈیلٹا سٹرین سے زیادہ قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔اس سے قبل سپین میں بوسٹر شاٹس انفیکشن کے چار ہفتوں کے بعد دیے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق پانچ ماہ انتظار کرنے کی تجویز سے بیماری کے بعد پیدا ہونے والی مدافعت کا فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
چار ہفتوں کی مدت کو وائرولوجسٹ اور امیونولوجسٹ کی طرف سے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ان کا موقف تھا کہ مدافعتی نظام کے مسائل پیدا ہونے کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے تجویز کیا ہے کہ اگر کوئی بچہ ویکسین لگوانے سے پہلے انفیکشن کا شکار ہو جاتا ہے، تو اسے تشخیص کے آٹھ ہفتے بعد ایک ہی خوراک ملے گی۔ اگر انفیکشن پہلی خوراک کے بعد ہوتا ہے، تو دوسرا شاٹ دو ماہ کے بعد دیا جائے گا، جب تک کہ پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان آٹھ ہفتے کا وقفہ دیکھا جا سکے۔
Comments are closed.