پاکستان میں براہموس میزائل گرنے کا واقعہ،بھارتی فضائیہ کے 3 افسر برطرف

3 افسروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے میزائل فائرہوا، بھارتی میڈیا

پاکستان میں میزائل فائر ہونے پر بھارتی فضائیہ کے3 افسروں کو برطرف کر دیا گیا۔

پانچ ماہ قبل 9 مارچ 2022 کو براہاموس میزائل بھارت سے پاکستان میں آگرا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کی تھی۔

تین افسروں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے میزائل فائرہوا۔پاکستان نے میزائل فائر ہونے پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاتھا۔

بھارت نے میزائل فائر ہونے کے واقعے کو ٹیکنیکل غلطی قرار دیا تھا۔

Comments are closed.