بیجنگ: برکس کنٹری گورننس سیمینار 2021 دو تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ برکس کے پانچ ممالک چین، روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کے 150 سے زائد نمائندوں نے آن لائن اور آف لائن ملکی گورننس سے متعلق وسیع پیمانے پر تجربات کا تبادلہ کیا۔
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے سربراہ شو لین نے کہا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 100ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 100 سالوں میں چین میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کی بنیادی وجہ سی پی سی کی مضبوط قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں چین برکس ممالک کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی استفادے کو فروغ دینے اور برکس ممالک کی ترقیاتی قوت کو یکجا کرنے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لیے مل کر کام کرے گا ۔
دیگر ممالک کے شرکاء نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ کثیرالجہتی کو درپیش چیلنجز اور موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ، برکس میکانزم کثیر قطبی دنیا میں ایک “بڑھتا ہوا اہم ستون” بن چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں، برکس ممالک نے نتیجہ خیز تعاون کی بدولت مشترکہ ثمرات حاصل کئے ہیں ۔ مستقبل میں برکس ممالک ملکی گورننس کے حوالے سے تبادلوں کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود میں بہتری اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے “برکس پاور” کے مزید اہم کردار کے خواہاں ہیں۔
Comments are closed.