عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر 13 سال قبل لڑکے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کا الزام عائد کیا تھا۔ اسٹیفورڈ شائر پولیس کی جانب سے عدالت میں شواہد پیش کیے گئے جن کی بنیاد پر رکن اسمبلی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
برطانوی رکن اسمبلی نے صحت جرم انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزام میرے اور میرے اہل خانہ کے لیے پریشان کن ہے۔جو جرم مجھ سے سرزد ہی نہیں ہوا اس کے لیے الزام عائد کردینا انتہائی تکلیف دہ ہے۔عدالت نے عمران احمد خان کی غیر مشروط ضمانت بھی منظور کرلی۔
مقدمے کی آئندہ سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ مقدمہ زیر سماعت ہے اس لیے کسی قسم کا تبصرہ کرنا مناسب نہیں تاہم رکن اسمبلی کی بطور وہپ حیثیت معطل کردی گئی ہے۔47 سالہ عمران احمد خان نے شمالی برطانیہ کے ویک فیلڈ حلقے سے 2019 کے انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رکن کو شکست دیکر فتح حاصل کی تھی۔
Comments are closed.