یورپی یونین نے کورونا وائرس وباء کے باعث سفر کو آسان کرنے،اور سفری پابندیوں کے خاتمے کے لئے ویکسین سرٹیفیکیٹ جاری کردیاہے۔گرین ڈیجیٹل سرٹیفیکیٹ سے یورپ کے اندر سفر کے لئے آسانی پیدا ہوگی۔یورپی میڈیسن ایجنسی کی منظور کردہ ویکسین کے علاوہ دوسری ویکسین بھی استعمال کی اجازت ہوگی۔سرٹیفیکیٹ سے ظاہر ہو گا کہ مسافر کو ویکسین لگ چکی ہے
گرین سرٹیفیکیٹ دو زبانوں کے اندر میسر ہوگاایک انگریزی دوسری مسافر جس ملک کا سفر کرے گا اس ملک کی زبان کے اندر بھی دستیاب ہوگا۔ مسافر یہ سرٹیفیکیٹ اپنے موبائل کے اندر محفوظ یا پرنٹڈ فارم میں بھی اپنے پاس رکھ سکے گا۔ مسافر کے لئے لازمی ہو گا کہ پر کیو آر کوڈ فوٹو کاپی پر لازمی ہو۔

اسپین سمیت متعدد یورپی ممالک کی جانب سے یورپی یونین کمیشن کو کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ جاری کرنےکے لئے درخواست دی گئی تھی۔یورپی یونین کی جانب سے ایسا میکنزم ترتیب دیاجارہاہے جس سے یورپ کے اندر سرٹیفیکیٹ کے ذریعے سفر کی سہولت آسانی سے میسرہو سکے گی۔ یورپی یونین کے رکن ممالک سرٹیفیکیٹ کے ذریعے سفر کرنے والوں پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کرنے میں آزاد ہوں گے۔
Comments are closed.