بارسلونا سانت روک میں 10 منزلہ بلڈنگ میں مبینہ طور پر آگ لگانے کے جرم میں 35 سالہ شخص گرفتار

بارسلونا کے نواحی علاقے سانت روک کی 10 منزلہ بلڈنگ میں آگ لگنے سے 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ آگ لگنے کے فوری بعد پولیس اور فائر بریگیڈ عملے کی جانب سے بلڈنگ کو فوری طور پر خالی کروا لیاگیا۔

مبینہ طور پر آگ لگانے کے جرم میں ایک 35 سالہ شخص کو گرفتار کر لیاگیاہے۔واقعہ کو جنسی تشدد کے طور پر دیکھاجارہاہے۔ بادالونا کے مئیر گارسیا البیول نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔

میڈیکل ایمرجنسی یونٹ کے مطابق 24 افراد زخمی ہوکر ہسپتال پہنچے جن میں سے 8 نابالغ تھے۔10 منزلہ عمارت میں 38 رہائشی فلیٹ ہیں۔

آگ بجھانے کے لئے 7 فائر بریگیڈ،جبکہ 12 میڈیکل یونٹس کردار ادا کیا۔

Comments are closed.