بارسلونا میں کثیرالمقاصد “کافے کتاب گھر” کا افتتاح 20 نومبر کوہوگا۔ اس کو بنانے کا مقصد ایک ہی چھت تلے ادب، ثقافت اور سماجی سرگرمیوں کے لئے مخصوص جگہ فراہم کرناہے۔ یہ کتاب گھر کاسانووا 32 پر واقع ہے۔
اس 400 مربع میٹر کے اندر کتابیں پڑھنے والوں کے لئے بیٹھنے کی مختلف جگہیں مختص کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ مقامی برانڈ کے کھلونے، اسٹیشنری، اور دیگر مصنوعات سال کی تاریخوں کے لحاظ سے پیش کئے جائیں گے۔اس کے ساتھ آرٹ کے نمونوں اور بحث و مباحثوں کے لئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔
بائرن بک سٹور کافے کے کیفے ٹیریا میں ماحولیاتی آگاہی،کلومیٹر کے ساتھ مشروبات، چائے کافی کے انتخاب کے ساتھ دیگر مصنوعات کے انتخاب پر روشنی ڈالی جائے گی۔ کتاب گھر میں شیلی روم، کے اندر 100 افراد کی گنجائش والا ہال سماجی سرگرمیوں کے لئے مختص کیاگیایے جسے دیگر افراد بھی استعمال کرسکیں گے
اس کو بنانے کا مقصد کتاب پڑھنے والے افراد میں اضافہ، کتاب پڑھنے کے لئے بہترین جگہ پیش کرنے کے ساتھ نوجوان نسل کو کتابوں کی جانب راغب کرنا بھی ہے۔
اس نئی جگہ کی تشہیر کرنے والی ٹیم ، ناشر ماریانا ساریئس ، کتاب فروش برناٹ کولومر ، لٹریری اسٹڈیز میں گریجویٹ ایلیسینڈا داز ، فلسفی گیلیم انگویرا ، مصنف کیرولینا سولر ، ڈیزائنر نٹلیہ سیرانو اور منیجر انا روگ پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.