بھارت اور پاکستان میں کورونا وائرس کے مسلسل پھیلاؤ کے باعث کینیڈا نے دونوں ممالک کے شہریوں کے کینیڈا داخلے پر پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں مسلسل جاری ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں اموات اور لاکھوں نے مریض وباء سے متاثر ہو رہے ہیں، اسی طرح پاکستان میں صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے تاہم اسے اطمینان بخش قرار نہیں دیا جا سکتا۔
کینیڈا نے پاکستان اور بھارت میں وائرس کی صورتحال دیکھتے ہوئے دونوں ممالک پر سفری پابندیوں میں مزید توسیع کا فیصلہ کیا، پاکستان اور بھارت سے مسافر پروازیں مزید 30 روز تک کینیڈا نہیں جا سکیں گی، 21 جون کے بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے کر سفری پابندیاں ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.