بارشوں میں کمی، کاتالان واٹر اتھارٹی کا کاتالونیا کی سب سے بڑی ارخیل کینال بند کرنے کا فیصلہ

بارشوں کی کمی کے باعث صوبہ کاتالونیا کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ واٹر اتھارٹی نے گزشتہ 30 مہینے میں بارشوں کی کمی اور آبی ذخائر میں پانی کی کمی کے باعث 25 اپریل سے آبپاشی کے نظام کو بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

 ارخیل کینال واٹر اتھارٹی کے ڈائریکٹر کے مطابق آبی ذخائر میں پانی 42 کیوبک ہیکٹر پر ہے جوکہ گزشتہ ستر سالوں میں سب سے نچلی سطح ہے۔

ارخیل نہر کاتالونیا میں آبپاشی کا سب سے بڑا نظام ہے۔جوکہ 70 ہزار ہیکٹر اراضی کو سیراب کرتاہے. پانی کی فراہمی نہ ہوئی تو فصلوں کو نقصان پہنچے گا جس سے لاکھوں یورو نقصان کا خدشہ بھی ہے۔ جبکہ 77 ہزار باشندوں، کاروباری اداروں اور فارمز کو بھی پانی کی سپلائی یہاں سے ہوتی ہے۔

Comments are closed.