بارسلونا۔ کاتلان کرکٹ فیڈریشن کے عہدیدارن نے کرکٹ کے فروغ اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بارسلونا کے مقامی ریسٹورنٹ پر پریس کانفرنس کی
پریس کانفرنس میں کاتالونیہ میں چئیرمین کاتالان کرکٹ فیڈریشن امانت حسین مہر نےبارسلونا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔انھوں نے دورہ پاکستان اور سوئس ٹور کے ساتھ ساتھ بارسلونا کے نزدیک کرکٹ کے اعلیٰ معیار کے دو گراؤنڈز کی تعمیر اور کرکٹ کے فروغ کیلئے منصوبوں کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے صدر غلام صابر بٹ نے فیڈریشن کی مینجمنٹ باڈی میں شامل ھونے والے نئے ممبران کا تعارف کروایا جبکہ وائس پریزیڈنٹ حافظ غلام سرور اور جنرل سیکرٹری راجہ نثار احمد, اور فنانس سیکرٹری سجاول خان نے انٹیگریشن ، وومین کرکٹ ،کاتالونیا انڈر 15,انڈر 19 ، کاتالونیا کرکٹ لیگ کے ساتھ ساتھ ویٹرن کرکٹ لیگ اور سال 2024 میں منعقد کئے جانے والے مختلف ٹورنامنٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔
پریس کانفرنس میں کاتالان کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین چوہدری امانت حسین مہر، صدرغلام صابر بٹ، نائب صدر حافظ غلام سرور ، ڈائریکٹر جنرل رابٹ مسیح ،جنرل سیکرٹری راجہ نثار احمد، چوہدری سلیمان گوندل کوآرڈینیٹر پیبلک ریلیشن، چوہدری عبدالغفار مرہانہ، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری عامر کالس موجود تھے
ڈائریکٹر جنرل رابرٹ مسیح نے فیڈریشن کے دفتری معاملات کاتالونیہ سپورٹس ، بارسلونا بلدیہ سپورٹس یونین کاتالونیا اور کرکٹ سپین کے ساتھ بہترین تعلقات کے لئے کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں کا زکر کیا ۔۔ ھم کاتالان کرکٹ فیڈریشن کی طرف سے تمام صحافی دوستوں خاص طور پر بابائے صحافت جاوید مغل صاحب ، بابر چوہدری صاحب ، طارق بھٹی صاحب ، رضوان کاظمی صاحب اور منیر سہوترا صاحب کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت دیا اور کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
Comments are closed.