کاتالان حکومت کے بجٹ میں سب سے زیادہ حصہ صحت و تعلیم کو ملے گا

سپین کے صوبہ کاتالونیا کی صوبائی حکومت نے سال 2024 کے لئے بجٹ پیش کردیایے صوبائی اسمبلی میں مارچ کے وسط میں ووٹنگ ہوگی۔ ایسکیرا رپبلیکانا کو سوشلسٹ جماعت کو بجٹ پاس کروانے کے لئے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک سیاسی پارٹی کی مدد درکار ہے۔

صوبائی حکومت نے بجٹ میں صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کو فوکس کیاہے۔ صحت کا شعبہ 636 ملین کے ساتھ 12 بلین یورو تک پہنچ جائے گا۔تعلیم کا شعبہ کا بجٹ 7.5بلین یورو ہوجائے گا

2021 میں کاتالان صدر نے عہدے کو سنبھالا تو اس وقت سے اب تک بجٹ میں 34 فیصد اضافہ ہواہے۔ کاتالونیا تاریخ کی بدترین خشک سالی کا شکار ہے خشک سالی سے نجات کے لئے 1 بلین یورو مختص کئے گئے ہیں۔ جس میں 327 ملین یورو پانی کی ری سائیکلنگ کے لئے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ میں انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری کے لیے 3 بلین یورو، پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 2 بلین یورو اور ریسرچ اینڈڈیولپمنٹ کے لیے 1 بلین یورو بھی شامل ہیں۔

Comments are closed.