بارسلونا۔ کاتالان پارلیمنٹ میں جمعہ کے روز حکومتی سربراہ کو منتخب کرنے کے لئے ووٹنگ ہوئی۔ووٹنگ میں اسکیرہ رپبلکانا کی طرف سے نامزد امیدوار پیرا آراگونس صرف 42ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔پیری اراگونس کو صرف ان کی پارٹی اورسی یو پی نے سپورٹ حاصل تھی۔ صدر منتخب ہونے کے لئے انھیں کم از کم 68 ووٹ درکار ہیں۔ دوبارہ صوبائی صدارتی انتخاب میں ناکامی کی صورت میں متفقہ طورپر حکومت کا سربراہ 26 مئی تک منتخب کرنا ہوگا دوسری صورت میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔
جمعہ کے روز ہونے والے انتخاب میں سوشلسٹ، سیوتادانس، پارتیدو پاپولار، انتہای دائیں بازو کی جماعت ووکس نے اسکیرا کے امیدوار کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ جونتس پر کات نے غیر حاضری ظاہر کی۔
کل بروز منگل دوبارہ اجلاس ہوگا اور اگر اسکیرہ رپبلکا سادہ اکثریت حاصل کرنے میں پھر سے ناکام ہوجاتی ہے تو دو ماہ بعد دوبارہ الیکشن ہوں گے۔دوسری طرف جونتس پرکات نے اپنے مطالبات نہ ماننے پر کہا ہے کہ کل وہ حمایت میں ووٹ نہیں کاسٹ گی۔صوبائی اسمبلی کی 135 سیٹوں کے لئے انتخابات 14 فروری کوہوئے۔ حکومت بنانے کے لئے کسی بھی پارٹی کو 68 نشستیں درکار ہوں گی۔
Comments are closed.