کورونا کے بڑهتے کیسز …کاتالان حکومت کا قحبہ خانے بند کرنے کا فیصلہ
بارسلونا۔ کاتالونیا کی وزیرصحت البا ورگس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی حکومت قحبہ خانے بند کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ کیونکہ یہ اڈے کوروناوائرس کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں
صوبائی حکومت نے یہ فیصلہ فیصلہ اسپین کے مساوات کے وزیر آئرین مونٹیرو کی ایک درخواست کے بعد کیا گیا ہے۔جس نے تمام علاقائی حکومتوں کو ایک خط بھیجا تھا جس میں جسم فروشی کے کاروبار کے خلاف غیر معمولی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
کاتالونیا کے محکمہ صحت کے حکام نے بھی تاراگونا کے قریب واقع جنوبی قصبے ریوس میں نئے اقدامات کے ایک سلسلے کا اعلان کیا ہے۔جس میں 10سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ بار،ریسٹورنٹس اندرونی اور بیرونی حصہ 50 فیصد تک استعمال کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.