سپین کے صوبے کاتالونیا میں وائرس کے پھیلاو کی شرح میں کمی کے بعدایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 27 فیصد بڑھ گئی ہے۔محکمہ صحت کے اعدادوشمارریگروتھ کی شرح 261 پر برقرار ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاتالونیا میں 1416 نئے کیسز اور 59 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
صرف بارسلونا میں 262 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔وائرس کے پھیلاو کی شرح 0.93فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ ریگروتھ انڈیکس 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 283 ہوگیاہے۔
صوبہ کاتالونیا میں کورونا وائرس کے باعث عائد پابندیوں میں 28 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔ اگر وائرس کے پھیلاو میں کمی ہوئی تو قوی امکان ہے کہ پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے شاپنگ مالز کھولنے کی اجازت دی جائے گی
Comments are closed.