سول پروٹیکشن پلان کی تکنیکی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی نمائندوں نے کہاکہ موجودہ اقدامات میں 28 فروری تک توسیع کا فیصلہ کیا گیاہے تاہم قوانین میں تھوڑی لچک پیدا کی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے پھیلاو میں تیزی کے بعد گراف آہستہ آہستہ نیچے جا رہاہے تاہم ابھی صورتحال ایسی نہیں کہ پابندیاں ختم کی جائیں۔بعض علاقوں میں تیزی بھی دیکھی گئی ہے۔9 سے 15 فروری کے درمیان ہر 100 میں سے 86 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔وزیرصحت البا ورگس نے کہاہے کہ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وائرس کے پھیلاو میں کمی ابھی اس حد تک نہیں ہوئی کہ پابندیوں میں نرمی کی جاسکے۔ ہسپتالوں پر دباو تا حال برقرار ہے۔
پیر 22 فروری سے سکول جانے والے 12 سال سے کم عمربچوں کے لئے قوانین میں نرمی کی گئی ہے۔ بچوں کو کھیل کود کی اجازت ہوگی۔لیکن اساتذہ کو حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنانا ہوگا۔بار،ریسٹورنٹس، جم، سپورٹس سنٹرز پر پابندی پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔
Comments are closed.