کوروبا وائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رحجان سامنے آیاہے جس کے بعد متعلقہ اداروں نے دوبارہ علاقائی پابندیوں کے اطلاق کے حوالے سے بات چیت کا آغاز کردیاہے۔نئی پابندیوں میں علاقائی حدود کے ساتھ بار ریسٹورنٹس کے اوقات کار ایک بار پھر کم کئے جانے کا امکان ہے۔
وزیر داخلہ میکل سامپر نے ریڈیو 1 کو انٹرویو میں کہا ہے کہ ہسپتالوں اور آئی سی یو میں مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔ 5 ہفتے وائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔
کاتالونیا میں 1871 نئے کیسز اور 22 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ہسپتالوں کے آئی سی یوز میں 411 مریض زیرعلاج ہیں۔وائرس کے پھیلاو کی شرح 1.19 پر آگئی ہے۔ایسٹر کے باعث نقل و حرکت میں اضافے کے بعد وائرس بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے
Comments are closed.